ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں 4 بڑے حملے

 غزہ: اسرائیلی فوج نے حماس کی واپسی کو روکنے کا بہانہ بناکر شمالی غزہ میں 4 بڑے فضائی حملے کردیے۔

شمالی غزہ کو چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا تاہم اب ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر 4 بڑے فضائی حملے کردیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں