ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارم 47  پر جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، بیرسٹر گوہر

Bilawal used unparliamentary words

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

بیرسٹر گوہیر علی کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی   میں تقریر کی۔ یہ بات انہوں نے عامر ڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی اسپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، ہم نے بلاول کو تحمل سے سنا، جب انہوں نے ذاتی حملے کئے پھر نعرے لگائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں، ہم آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور ان کو باہر بھی بھرپورجواب دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں