ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ قائم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا 

Positive effects

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں