ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی رفح اور شمالی غزہ پر بمباری، مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ اور رفح پر حملے کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا

 بین اقوامی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ اور رفح پر چڑھائی کرنے والی صیہونی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج  کے حملے میں سینئر حزب اللّٰہ کمانڈر شہید ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 35ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 79 ہزار 141 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں