ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی وزیراعظم اور روسی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

bilateral relations

بیجنگ: چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اپنے ملک کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے جمعرات کوملاقات کی۔

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم لی نے کہا کہ حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس نے عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کو بتدریج فروغ دیا گیا ہے، عوامی اورذیلی قومی تبادلوں کو فروغ حاصل ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جوبڑے ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے لیے ایک مثال ہے۔

چین اور روس کے سفارتی تعلقات کی رواں سال 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے وزیر اعظم لی نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی پر عمل پیرا ہونے،دیرینہ دوستی کو مضبوط اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے،دونوں ممالک کے عوام کے بہترمفاد اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کے لیے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں