ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ جنگ: جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

واشنگٹن: امریکی محکمہ داخلہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محمکہ داخلہ چیف آف اسٹاف کی خوصی معاون للی گرینبرگ نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کی غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی مسلسل حمایت کی وجہ سے انتظامیہ کے لیے مزید کام نہیں کر سکتیں۔

للی گرینبرگ نے خط لکھا ہے کہ میرا ضمیر انہیں مزید کام  کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ایسا یہودی نہیں ہوگا جو محفوظ ہو، ہم امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں