ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی

کابل: افغانستان کے اسپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔

کابل انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

خیال رہے کہ راشد خان گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے بعد کابل پہنچے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں