ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انفلوئنسر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا

نامور کورین انفلوئنسر اور گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا کے انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا۔ 

انسٹاگرام پر داؤد کم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نماز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

داؤد کم نے لکھا کہ آخر کار انہوں نے مسجد بنانے کا خواب پورا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کچھ لوگوں کو اس پر خدشات ہیں لیکن وہ مسجد بنانے کے اپنے خواب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

داود کم  نے جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں