پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے جب ملاقات ہو گی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ہیں، میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہوگا۔
