کراچی:عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تجویز پر جان بچانے والی ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے، جس کے بعد ہر کمپنی اپنی مرضی سے تمام دوائیں فرخت کریں گی، ضروری ادویات کے علاوہ دیگر دواؤں کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔
