ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سن67 سے پہلے والی فلسطینی ریاست قائم، دارالحکومت القدس ہونا چاہیے: اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، ایرانی صدر کےگزشتہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت سی یادیں محفوظ ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایس سی او ایک اہم علاقائی فورم ہے، ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کا قیام بہت اہم ہے، ایس سی او میں شامل ممالک کے ایک دوسرے سے تاریخی ثقافتی وسفارتی تعلقات ہیں، ایس سی او ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، ایس سی او ممالک کے تعاون سے تمام ممالک ترقی کی منازل طے کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے، 1967سے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے،جس کا دارالحکومت القدس ہو، ایس سی او فورم سے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے، عالمی برادری عبوری افغان حکومت سے بات چیت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں