ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھیل سیف الملوک روڈ کو سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل کھول دیا گیا

تاریخ میں پہلی دفعہ جھیل روڈ کو وقتِ سے پہلے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے کھول دیا ۔

اب آنے والے سیاحوں کو برف سے ڈھکی ہوئی جھیل سیف الملوک کے منفرد نظارے ملیں گے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آور مشیر سیاحت وثقافت آور آثار قدیمہ زاہد چن کی حصوصی ہدایت پر سطح سمندر سے 10577 فٹ بلند پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے بھاری مشینری کے زریعے طویل مشقت کے بعد کم سے کم وقت میں جھیل روڈ سے گلیشئرز آور مٹی کے تودوں کو صاف کر کے جیپوں کیلئے کھول دیا ۔

اب سیاح جھیل سیف الملوک کے طلسماتی حسن آور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں