ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کے عملے نے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ منتقل کیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ملزم کی گرفتاری پر این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں گے۔
