ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا

  لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے گریٹر اقبال پارک کے قریب چھوڑے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہدایت پر متعلقہ ادارے نے کارراوئی کرتے ہوئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک میں ماں اپنے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی تھی، تحویل میں لئے گئے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کے والدین کے نہ ملنے تک  چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی، ان کے والدین کو ہرجگہ تلاش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں