ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی لوڈشیڈنگ تھم نہ سکی، شارٹ فال 5 ہزار 319 میگاواٹ ہوگیا

Loadshedding

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال بھی 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

پاور ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 25 ہزار میگاواٹ تک پہنچ کچی ہے جب کہ پیداوار 19681 میگاواٹ ہے، جس کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ پیدا ہورہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں