انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں نہ کھلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم ان کی غیر موجودگی میں آلراؤنڈر اور نائب کپتان معین علی کی جانب سے ٹیم کی قیادت کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ جوس بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کھیلیں گے یا نہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلنڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 آج صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
