ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری، 28 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر کوچ کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

مسافر کوچ رات کو تربت سے روانہ ہوئی تھی اور صبح 4 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، لاشوں و زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں