اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں ۔
ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات آنا شرو ع ہو گئے ہیں ۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک 65 ہزارنان فائلرزکا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا،ٹیلی کام کمپنیوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمزبلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی ، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمزبتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہواتھا۔
