ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ  سربراہ کا عالمی یوم ماحولیات پر زمین کے تحفظ کا مطالبہ

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے  زمین کے ماحولیاتی نظام کو بڑھتی ہوئی آلودگی، موسمیاتی چیلنجز اور حیاتیاتی تنوع کے خاتمے سے بچانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جون کے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کی اقوام کو تباہ شدہ ماحولیاتی نظام اور زمین کی بحالی  کے لیے اپنے وعدوں کو خاص طور پر کنمنگ، مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے پورا کرنا چاہیے، اس بین الاقوامی معاہدے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ  تمام ممالک کو اپنے قومی موسمیاتی ایکشن پلان میں اس بات کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ  کس طرح جنگلات کی کٹائی کو روکتے ہوئے2030 تک ان کو بحال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں