ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نریندر مودی 8 جون کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایں گے

نئی دہلی: نریندر مودی 8 جون کو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز وزراء کونسل کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھارتی صدر دروپدی مرمو کو بھجوادیا ہے۔

بھارتی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے نریندر مودی اور وزراء کونسل سے نئی حکومت کے عہدہ سنبھالنے تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں