ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوگوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزمائشی پروازوں کا سلسلہ شروع

اسلام آباد :چین کے تعاون سے بننے والے نیوگوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآزمائشی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پانچ روز تک جاری رہنے والا فلائٹ ٹیسٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ منصوبہ اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی اڈے کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ  ڈنگ کان نے بتایا کہ گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت تعمیر کیے جانے والے ہوائی اڈے کا فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے زیرانتظام کیا جارہا ہے۔

پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ فلائٹ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد منصوبے کی نیوی گیشن سہولیات، نیوی گیشن میں سہولت کی فراہمی،فلائٹ  کے طریقہ کاراور رن وے سطح کی کارکردگی کے حوالے سے کام کے معیار اور محفوظ ہونے کی جانچ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں