ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔

سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں