ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قانون نے خورشید شاہ کو پیر قرار دیتے ہوئے  ہربات ماننے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد:وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خورشید شاہ کو پیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ جو کہیں گے وہ بات مانی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کی توجہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی طرف دلاتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ اس معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے کیونکہ یہ  آئین کی خلاف ورزی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہوتا لہذا جلد از جلد قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طے کیا جائے اور گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بھی منظر عام پر لایا جائے کیونکہ یہ معمولی معاملہ نہیں ۔

جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ  خورشید شاہ ہمارے بزرگ ہیں ، ان کی ہر بات ماننا ہم پر واجب ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں