ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کیلیے 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس کل تہران میں ہوگا

held in Tehran tomorrow

اسلام آباد:  افغانستان کے لیے 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس کل ہفتے کو تہران میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ایران، پاکستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ افغانستان میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون کی علامت ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ اجلاس میں افغان سرزمین کے دہشت گردی و ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کو روکنے پر بھی بات کی جائے گی۔

اجلاس میں روس کی نمائندگی روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو اور چین کی نمائندگی چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان یوئی ژیا یونگ کریں گے۔

افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی بھی مذاکرات کے لیے ایران پہنچ چکے ہیں، حسن کاظمی قمی ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان بھی ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں