ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم فارم 47 والوں کو مسترد کرتی ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ قوم فارم 47والوں کو مسترد کرتی ہے،  پی ٹی آئی نے اپنی حکومت  میں اینٹی منی لانڈرنگ میں  اپوزیشن سے مدد مانگی تھی،اس وقت اپوزیشن نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہاکہ   جیل میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو کو ئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی بلکہ اُن پر ظلم ہورہاہے، خاتون وزیر اعلیٰ نے سول مارشل لاء لگایا ہواہے،صنم جاوید کی ضمانت کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام شدید گرمی میں بھی لوڈ شیڈنگ برداشت کررہی ہے، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں