ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہر میں ٹارگٹ کلنگ نہیں، عوام وہ دن نہیں بھولی جب 12 مئی کے واقعات ہوتے تھے، وزیر داخلہ سندھ

A contingency plan

کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیالنجارکا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ اب نہیں ہورہی ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا، عوام وہ دن نہیں بھولی جب 12 مئی کے واقعات ہوتے تھے۔

صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اب تو شہر میں بوری بند لاشیں بھی نہیں ملتیں،نہ کسی سے زبردستی پیسے بٹورے جاتےہیں، کر اچی کو یرغمال بنانے والے اب شریف بنے ہوئے ہیں۔

 وزیر داخلہ سندھ کے بیان پر ایم کیو ایم  کے اراکین نے خوب شور شرابہ کیا اورایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں