ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب حکومت کا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے عزت قانون کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، جس میں حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے ،ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل گزشتہ رات قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں