اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا نیا 3 سالہ قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کے لیے اہم پیش رفت کا اعتراف کیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6 تا 8 ارب ڈالر کا نیا 3 سالہ قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کے لیے اہم پیش رفت کا اعتراف کیا اور بتایا ہے کہ پاکستان کو ایک نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت سپورٹ کیا جا سکتا ہے جس کے لیے پاکستان کے ساتھ ورچوئل بات چیت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6سے 8ارب ڈالرکا نیا 3سالہ قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔
جیولی کوزیک نے پاکستان کیساتھ ممکنہ نئے قرض معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن نے13 سے 23 مئی 2024ء تک پاکستان کا دورہ کیا اور اس میں اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی۔
