ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈز کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیدی

after thrilling encounter

نیویارک: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں یویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد نیدر لینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میچ جیت لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملر کی شاندار نصف سینچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا۔ ڈیوڈ ملر نے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگ کھیلی جس نے جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ مکمل فلاپ رہی، ریزا ہنڈرکس 3 اور کوئنٹن ڈی کاک صفر پر پولین لوٹے جبکہ ایڈن مرکرام بھی ایک رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ ٹرسٹان سٹبزنے 33 بنائے ۔۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیدر لینڈ زکو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیدر لینڈ ز نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ، جس میں سیبرینڈ نے شاندار انگ کھیلتے ہوئے 14 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ لوگان 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت 12 اور سکاٹ ایڈورڈ 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹینیل بارٹمین نے 4 وکٹیں لین جبکہ مارکو جانسن اور اینرچ نورٹیج نے2،2 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں