ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر بجلی بڑے بڑے مافیا کو سپورٹ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے

پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اویس لغاری بڑے بڑے مافیا کو سپورٹ کر رہے ہیں، واپڈا کی مرضی بغیر ایک یونٹ بجلی چوری نہیں کی جاسکتی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہماری پارٹی کے لیڈرز جعلی کیسز میں جیلوں میں ہیں، ہم نے اپنے صوبے کی بات کرنی ہوتی ہے ،لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ،تاکہ ہم ان کے مسائل حل کریں وہ ہماری طرف دیکھتے ہیں،  ہم اپنے صوبے کے حقوق بھی لیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ آئین کوتوڑا گیا، ایک وقت پرالیکشن نہیں ہوئے، جب وقت آئے گا تو پھر ہم بتائیں گے آئین توڑنے والوں کیساتھ کیا کرنا ہے، اس وقت ہمارے صوبے میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل ہیں، خیبر پختونخوا میں کل بھی ہمارے جوان شہید کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں