ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا لبنان پر حملہ، سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید

تل ابیب: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فلیڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گائوں جویا میں حملہ کیا، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ 2006میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300جنگجو شہید ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں