ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجرین خاتون عازمِ حج کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھاگیا

woman on Hajj gave birth to a baby

مکہ مکرمہ: نائیجریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں