ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ مالی سال کےلیے اہم معاشی اہداف میں مہنگائی میں کمی

اسلام آباد(آن لائن)آئندہ مالی سال کیلئے اہم معاشی اہداف میں مہنگائی میں کمی، اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری، قومی بچتوں، فی کس آمدنی میں اضافے کاتخمینہ لگایا گیا ہے ،بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 3.6فیصدمقرر کرنے کی تجویز ہے،زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2فیصد، صنعتی ترقی کا ہدف4.4فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ سروس سیکٹر کی ترقی کا ہدف 4.1فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے،دستاویز کے مطابق اہم فصلوں کی پیداوار کا ہدف منفی چارفیصدم چھوٹی فصلوں کی پیداوار4.3فیصد تجویز ہے جبکہ کپاس کا پیداواری ہدف منفی2.3فیصد، لائیوسٹاک 3.8فیصد رکھے جائیں گے ،ماہی گیری کا ہدف3.2فیصد، جنگلات کا ہدف 3.1فیصد رکھے جانے کا ہدف ہے، مائننگ 5فیصد، بڑی صنعتی شعبے کا ہدف3.5فیصد، چھوٹی صنعتوں کا ہدف8.2فیصد رکھنے کی تجویز ہے ،سلاٹرنگ کا ہدف3.8فیصد، بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کا ہدف 5.5فیصد مقرر ہے،دستاویز کے مطابق تعمیراتی ترقی کا ہدف5.5فیصد، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ4.1فیصد مقرر کرنے کا ہدف ہے،ٹرانسپورٹ، سٹوریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف3.3فیصد۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس4.1فیصد مقررہے،رئیل اسٹیٹ 3.7فیصد، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سکیورٹی 3.4فیصد کاہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ترقی کا ہدف3.5فیصد، صحت اور سماجی امور کی سرگرمیوں کا ہدف 3.2فیصدمقرر کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بارہ فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں سات ہزار 799ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئندہ مالی سال بیرونی ذرائع سے تئیس ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویزہے،مجموعی سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب چودہ اعشاریہ دو فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، جی ڈی پی میں فکسڈ انویسٹمنٹ کا تناسب بارہ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا تناسب تیرہ اعشاریہ تین فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ فی کس آمدنی پانچ لاکھ43ہزار963 روپے مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں