ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں قبل از وقت انتخابات کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں وکلا نے قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کی تنسیخ کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق بہت سے وکلا اور انتخابی قوانین کے ماہرین ماکروں کے دستخط شدہ قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کو آئینی عدالت میں لے آئے۔ سینئر سابق سرکاری اہلکار نے کہا کہ اتنے کم وقت میں انتخابات کے حوالے سے قانونی ضوابط کی تعمیل ممکن نہیں ہوگی اور اس سے ووٹنگ کی شفافیت پر سوالات کھڑے ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ یورپی پارلیمان کے انتخابات کے فرانسیسی مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی نیشنل یونین نے 31.37 فیصد ووٹوں کے واضح فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ماکروں کی پارٹی 14.60 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں