لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نواں سربراہ اجلاس شروع ہوگیا،جس میں بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔تقریباً 4 ہزار ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت سے جاری اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات میں مصنوعی ذہانت کو عملی شکل دینے ، استعمال کے پیمانے متعین کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے طریقے شامل ہیں۔ اجلاس میں آئی بی ایم، نویدیا، انٹل، ایچ پی اور گوگل کلاوڈ سمیت کئی بین الاقوامی فرمیں اپنی آرٹیفشل انٹیلی جنس مصنوعات کو متعارف کروا رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کا سربراہ اجلاس جمعرات کے روز مکمل ہوا۔