ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نتیش کمار نے لگایاٹی ٹوئنٹی عالمی کپ2024 میں 200چھکے مکمل

امریکا کے نتیش کمار نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ2024 میں دو سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت کے خلاف نیویارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں انہوں نے33 منٹ میں23 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے27 رن بنائے۔ اس اننگز میں ہاردک پانڈیہ کی بال پر لگایا گیا ان کا واحد چھکا اس عالمی کپ کے23 ویں میچ کی47 ویں اننگز میں دو سواں تھا۔ نیپال اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جو اس میں شامل نہیں ہے جبکہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں ایک اننگز میں دس اوور ہوئے تھے۔

باوجود اسکے کہ نیویارک میں ہونے والے میچوں میں کم رنز بنے، اس مرتبہ دو سو چھکے گذشتہ عالمی کپ کے مقابلے میں کم میچوں میں مکمل ہوئے ۔ دو سال پہلے دو سواں چھکا کی 28 ویں میچ کی56 ویں اننگز میںمارا گیا تھا۔اس میں وہ تین میچ شامل نہیں ہیں جن میں بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں ہوئی تھی۔
آئرلینڈ کے افتتاحی بلے باز اور کپتا ن اینڈی بلبیرنی نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 میں دوسواںچھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔ انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف بر سبین میں31 اکتوبر 2 202 کو ہوئے میچ میں تیز بولر جوش ہیزلو ڈ کی گیند پر چھکا لگاکر ایسا کیا۔ ا س اننگز میں انہوں نے صرف چھ رنز ہی بنائے۔

اس ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پہلا چھکا کنیڈا کے نونیت دھالوال نے ہرمیت سنگھ کی گیند پر مارا تھا۔ پہلے میچ کی پہلی اننگ میں یہ چھکا مارا گیا تھا۔ کنیڈا کے نکولس کرٹن نے اس عالمی کپ میں سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوں کریک ینگ کی گیند پر چھکا لگاکر ایسا13 ویں میچ کی24 ویں اننگز میں کیاْ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اپنی49 رنز کی اننگز میں دو چھکے مارے تھے۔کینڈا کی پوری اننگ میں کوئی اور بلے بازی چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا یہ میچ آہرلینڈ کے خلاف نیو یارک میں7 جون2024 کو کھیلا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 میں پہلا چھکا لگانے کا اعزاز نامیبیا کے بائیں ہاتھ کے ٹاپ آڈر بلے باز جان نیکول لوفٹی۔ ایٹن کا حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے تیز بالر دشماننتا چمیرا کی گیند پر ایسا کیا تھا۔ سری لنکا اور نامیبیا کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سائمنڈس اسٹیڈیم، جیلانگ میں 16 اکتوبر2022 کو کھیلا گیا تھا جبکہ آئرلینڈ کے افتتاحی بلے باز پال اسٹیر لنگ نے اس عالمی کپ میں سواںچھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سری لنکاکے خلاف ہوبرٹ میں 23 اکتوبر2022کو ہوئے میچ میں تیز بالرچمیکا کرونا رتنے کی گیند پر چھکا لگاکر ایسا کیا۔ ان کا یہ چھکا34 رنز کی اننگز میںواحداور موجودہ ٹورنامنٹ کی پندرہویں میچ کی29 ویں اننگز میں سواں تھا۔

متحد ہ عرب امارات میں2021 ہوئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دو سوواں چھکا 26 ویں میچ کی51 ویں اننگز میںلگایا گیا تھا۔ موجو دہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز امریکا کے ایرون جونس کے پاس ہے انہوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں تیرہ مرتبہ گیند کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ اٖفغانستان کے رحمت اللہ گرباز دو میچوں کی دو اننگز میں نو چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ آسڑیلیا کے مارکس اسٹیونس تین میچوں کی دو اننگز میں آٹھ چھکے لگاکر تیسرے مقام پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیزکے شرفین ردرفورڈتین میچوں کی تین اننگز میں سات چھکے مارکر چوتھے مقام پر ہیں۔پانچواں مقام مشترکہ طور پر بنگلا دیش کے توحید ہردوئے، آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر اور اسکاٹ لینڈ کے جارج مونسے کے پاس ہے۔ ان تینوں نے ابھی تک چھ۔چھ مرتبہ گیند کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ انگلینڈ اور آسڑیلیا کے مابین برج ٹاون میں8 جون2024 کو ہوئے میچ میں21 چھکے مارے گئے تھے جو اس عالمی کپ میں ایک میچ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے نو اور آسڑیلیا کی جانب سے تیرہ چھکے مارے گئے تھے۔امریکا اور کنیڈا کے درمیان نیو یارک میں یکم جون 2024 کو ہوئے پہلے میچ میں بھی اتنے ہی چھکے مارے گئے تھے۔ کنیڈا کی جانب سے اس میچ میں آٹھ اور امریکا کی جانب سے13 چھکے مارے گئے تھے۔اکیلے ایرون جونس نے اس اننگز میں دس چھکے جڑے تھے جو اس عالمی کپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں