ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کر دیں، یاسمین راشد

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب غلط بیان دینا بند کر دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ سیاسی انتقام پر یقین نہ رکھنے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی بیٹی نے پنجاب میں بدترین مثال قائم کر رکھی ہے۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا، دونوں کو پنجاب کی جیلیں گھمائی جا رہی ہیں، یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے خط میں مزید لکھا کہ امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے، ساہیوال کے سیکڑوں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا انتقام ہے، چھ بار وزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج جیل واپس بھیج دیا۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ وہ وقت کیوں بھول گئے جب میں آپ کے پاس ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام لائی، ہم نے آپ کو باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بھی سہولت فراہم کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی یہ عوام سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان سے التجا ہے کہ اے ٹی سی کے حالات پر نوٹس لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں