ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیدنا عثمان غنی ؓکا یوم ش�ادت عقید ت واحترام سے منایاجائیگا

لاہور (آئی این پی)صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ سیدنا عثمان غنی ؓکا یوم شہادت عقید ت واحترام سے منایاجائیگا، 18ذوالحج کو پروگرام ترتیب دینے کے لئے تمام ضلعی ذمہ داران اور عہدیداران تیاریاں مکمل کریں،ہر سال کی طرح امسال بھی یوم شہادت عثمانؓ پر تقر یبات منعقد د کی جا ئیں گی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کو یوم شہادت پر بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی دین اسلام کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کیونکہ صحابہ کرام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حضرت عثمان غنی کی شہادت کے موقع پر 18ذوالحج کو پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے کارکن او ذمہ داران تیاریاں مکمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ذوالحج کے دن کو گزشتہ برسوں کی طرح بھر پور انداز میں مناتے ہوئے خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرام منعقد کریں اس کے لئے صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پروگرام منعقد ہوں گے۔اس سلسلے میں تمام ذمہ داران اپنی تیاریاں مکمل کرکے پروگرام کو حتمی شکل دیںاور جماعت سمیت عوام سے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں