ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پڈعیدن،قربانی کے �ضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اجلاس

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نوشہرو فیروز شاہدہ پروین نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اجلاس کی کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نوشہروفیروز شاہدہ پروین نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عید کے بابرکت ایام میں شہروں اور عید گاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات ہیں تاکہ لوگ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام سے کہا کہ وہ مویشیوں میں موجود جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں۔ اجلاس میں غیر حاضر افسران کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عید کے دوران تمام افسران ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر موجود رہیں۔ انہوں نے بلدیاتی حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے شہروں میں صفائی ستھرائی، روشنی کا انتظام اور سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں