ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے اسرائیلی گروپ Tzav 9 پر پابندیاں عائد کر دیں

نیو یارک : امریکا نے “تشدد پسند انتہا پسند” اسرائیلی گروپ Tzav 9 پرغزہ کے لیے انسانی امداد کے قافلوں کو روکنے  پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Tzav 9 کو صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جمعہ کو غزہ میں کسی بھی قسم کی امداد کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے پابندی لگائی تھی  ۔

Tzav 9  پر لوٹ مار اور امدادی ٹرکوں کو آگ لگانے کا بھی الزام ہے۔ امداد کی بندش سے جنگ زدہ علاقے میں قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “غزہ میں انسانی بحران کو مزید بگڑنے سے روکنے اور قحط کے خطرے کو کم کرنے کے لیے انسانی امداد کی فراہمی بہت ضروری ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل اور مغربی کنارے سے غزہ کی طرف جانے والے انسانی امدادی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ہم اس ضروری انسانی امداد کو نشانہ بنانا اور تشدد کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس فیصلے کا کا اعلان اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غزہ جانے والے امدادی قافلوں کی حفاظت سے روکنے کے لیے زور دینے کے ایک دن بعد کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں