پشاور ( اسپورٹس ڈیسک )پشاور سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈوکی کم عمر بلیک بیلٹ وانیا جنہوں نے نہ صرف قومی سطح کے مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کی بلکہ تھائی لینڈ اوردبئی میں منعقدہ مختلف مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ، آٹھویں کلاس کی طالبہ وانیا کو اپنے گھر والوں کی سپورٹ حاصل ہے حال ہی میں انہوں نے انڈر 23 کے صوبائی مقابلوں میں ایک گولڈ اور دوبرائونز میڈل لیے لیکن انہیں اس بات کا گلہ ہے کہ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کے باوجود ا ن کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی اسی طرح حال ہی میں ہونیوالے انڈر 23 کے مقابلوں میں بھی گولڈ اور برائونز لینے کے باوجود ان کا کسی نے پوچھا تک نہیں ،وانیا کو صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کے حکام سے دادرسی نہ ہونے کا شکوہ ہے۔خیبر پختونخواکی باصلاحیت تائیکوانڈو کھلاڑی وانیہ نے اپنی شاندار صلاحیتوں کامظاہرہ کرکے صوبے اور قومی سطح بلکہ انٹر نیشنل لیول پر بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنواکر ملک وقوم نام روشن کیا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے 14سالہ وانیہ نے بتایاکہ تائیکوانڈوان کا پسندیدہ کھیل ہے،خواہش ہے کہ اس کھیل میں خیبر پختونخوااور پاکستان کانام روشن کروں گی،جسکے لئے مسلسل محنت کررہی ہوں۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال قبل تائیکوانڈوکھیلنا شروع کیااور اللہ کے فضل سے کم عمری میں جوٹائٹل واعزازات جیتے ہیں ،پر امید ہوں کہ انشاء اللہ اپنی خوابوں کو حقیقت میں بدل دوں گی۔پشاور ڈسٹرکٹ ،انٹر سکولزاور صوبائی مقابلوںمیں بہتر کاکردگی دکھاکر متعددمیڈلز جیت چکی ہوں۔