سوات: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 185 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیاہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
