ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی: خطبہ حج

Waqf Arafah will be tomorrow

مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا، خطبہ حج میں کہا ہے کہ اے لوگو، اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ذات واحدِ مطلق ہے۔ اس کی رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔ اللہ کا حق ہے کہ لوگ اُس سے ڈریں اور گناہوں سے بچیں۔

 شیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں قیامت کا ذکر کیا۔ اس دن سے ڈریں اور اللہ کی طرف رجوع کریں۔ رب کائنات نہ صرف آپکے گناہ معاف کرے گا بلکہ انہیں مٹا دے گا۔ اے اہل ایمان اللہ نے فرمایا ہے کہ کوئی کسی کو اذیت نہ پہنچائے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ ایک دوسرے کا مذاق اڑانے اور غیبت سے بھی منع کیا گیا۔ اے لوگو فساد سے دور رہو، اخلاص کو اختیار کرو کیونکہ اخلاص اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا، جن لوگوں نے پیغمبر ﷺ کی عزت کی، ایمان لائے اور اس نور الہیٰ کی پیروی کی جو نازل ہوا، وہ ہی کامیاب لوگ ہیں۔

امام وخطیب مسجد الحرام نے کہا کہ کبھی کسی معاملے پرکسی دوسرے معبودکو نہ پکاراجائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے اور ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ نے فرمایا میری رحمت نے ہر چیز کو ڈھانپا ہوا ہے، ساری تخلیق اور معاملہ اللہ کیلئے ہے، اللہ ہر چیز کا مالک، قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، گواہی دیتاہوں حضرت محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

شیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ نے محمد ﷺکو نبی بنا کر بھیجا،اللہ کے احکام کی پیروی کرنے والے دنیا وآخرت میں سرخرو ہونگے،اللہ پر توکل کرنے والوں کیلئے اللہ کافی ہوجاتا ہے،عبادت صرف اللہ کی کی جائے، کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔

اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اس دن سے ڈرو جب بیٹا باپ اور باپ بیٹے کے کام نہیں آئے گا۔،اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچاہے، شیطان آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے، اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کیلئے اللہ آسانیاں بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہو گی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔

امام کعبہ نے کہا کہ ظلم کا بدلہ مل کر رہتا ہے۔ ایک دوسرے کا احترام لازم ہے۔ کوئی کسی کا تمسخر نہ اڑائے، برے ناموں سے نہ پکارے۔ احترام، وقار اور بھلائی ہی میں انسانیت ہے۔ تمام متنازع معاملات اللہ اور اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹا دینے چاہئیں۔ صرف اللہ پر توکل سے نجات ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ عدل کے ساتھ فیصلے کرنے چاہئیں، حج ظلم ونا انصافی کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسلمانوں پر زور دیا کہ فحش کاموں کو چھوڑدیں، حیا کو لازم پکڑو۔

امام وخطیب مسجد الحرام  کا کہنا تھا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیاہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیااور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔

خطبہ حج میں غزہ کے مظلوم عوام کا بھی ذکر کیا گیا۔ کہا فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے لیے دعا کریں ۔ جنہیں نقصان پہنچایا گیا ہے۔ فلسطینی اپنے دشمن کی جارحیت کا نشانہ بنے۔ دشمن نے ان کا خون بہایا۔ ملک میں فساد پھیلایا اور ان تک امدادی سامان بھی نہیں پہنچنے دیا۔ خطبہ حج میں مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات ختم ہونے کیلئے دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں، مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹرماہر بن حمد کا خطبہ حج دیا،خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ حجاج کرام آج میدان عرفات میں سارا دن  عبادت الہیٰ اور دعائیں کریں گے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے، جہاں پہنچ کرمغرب اور عشاء کی نمازیں قصروجمع کی صورت میں ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

دس ذوالحجہ یعنی عید کے روز حجاج فجر کے بعد منیٰ جائیں گے، رمی جمرات پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی اور حلق کے بعد احرام اتاردیں گے، اس کےبعد طواف کعبہ کریں گے۔

دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین حج کے قافلے بسوں اور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے جمعہ کی نصف شب کے بعد ہی منیٰ سے میدان عرفات کےلیے روا نہ ہوگئے تھے۔

 مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے جو ہر سال صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ کو ہی کھولی جاتی ہے،خطبہ حج ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں یہاں ظہر اورعصر کی نمازیں اکھٹی ادا کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج ادا کر رہے ہیں، ایک لاکھ 59 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔ منیٰ. مزدلفہ ار میدان عرفات میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، عازمین کوگرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں