ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا ہے کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا گمان ہے کہ جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اسکے فیصلوں سے نظر آتی ہے بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئیں جس کا فوری سد باب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، پوری ایمانداری سے کہتا ہوں الیکشن ٹریبونل کے جج کاتبادلہ معمول کی کارروائی تھی، ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہو سکتا، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں