ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹک میں 2 وکلا کے قتل کا واقعہ ۔انصاف ہوتا نظر آئے گا،وزیر قانون

اٹک/لاہور(آن لائن/نمائندہ جسارت) اٹک میںپولیس اہلکار کی فائرنگ سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اورایک اور وکیل جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردی گئیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔پنجاب
بار کونسل میں مختلف بارز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دونوں وکلا کے قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، حکومت کی جانب سے اٹک والے واقعے کی تحقیقات میں کوئی کمی نظر نہیں آئے گی۔انہوںنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کر دیے ہیں کہ وکلا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج نہیںہوں گے وکلا کو بھی اپنی خود احتسابی کرنا ہو گی اور مجھے یقین ہے کہ تمام بارز اپنی ڈسپلنری کمیٹی کو مکمل فعال کریں گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں