لاہور:وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعلی پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، صوبے میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں 2600مساجد اور 900عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ بھی پیش کی گئی، اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور پارکس میں بچوں کے لیے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا۔
