ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم، 13 مسافر ہلاک، کئی زخمی

نئی دہلی: بھارت میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک ہو گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں ایک مال گاڑی اور مسافر ٹرین ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

مغربی بنگال ریاست میں دونوں ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیر کے دن پیش آیا، اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنگاپانی اسٹیشن کے نزدیک ٹرینوں کے ٹکراؤ میں 13 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 3 ریلوے کے ملازم بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

پیر کے روز صبح 9 بجے ہونے والے اس تصادم کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ایک بوگی کو زیادہ نقصان ہوا اور بیشتر ہلاکتیں بھی اسی بوگی کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہوئیں۔

ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں