ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک جماعت ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے: احسن اقبال

against institutions

اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایک جماعت ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے، تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن میں رہے کبھی ریاستی اداروں کو تنقید کانشانہ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے ریاستی مفاد کو قربان کرنے کی کوشش کی، پگڑیاں اچھالنے کیلئے ٹرولنگ کی طرز سیاست جمہوری نہیں، ایک سیاسی جماعت سیاستدانوں، کبھی اداروں کیخلاف ٹرولنگ کرتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مخالفین کو دباؤ میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہئے، ہماری سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے لیکن ریاست میں نہیں، ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں