ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے دو ہزار 764 کیسز رپورٹ

 ریاض:سعودی عرب میں حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے دو ہزار 764کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سعودی وزارت صحت نے باقاعدہ رپورٹ جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن اسٹروک کے 2 ہزار 764کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے، حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں