ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈاپور سے ملاقات ناممکن نہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور:خیبر پختونخوا  )کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔

گورنر  کے پی کے نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی، مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں